۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: نظام ولایت فقیہ کے ذریعے عوام کو برابری سطح پر حقوق مل سکتے ہیں۔ آج اگر جمہوریت کی صحیح تصویر دنیا میں دکھائی دیتی ہے تو جمہوری اسلامی ایران ہے جس سے طاغوتی اور استعماری طاقتیں خوف زدہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے مختلف سیاسی کے قائدین سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا: عوام کی مشکلات میں اضافہ تشویش ناک ہے۔ لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں۔ ملک پاکستان میں سیاسی جنگ عروج پر ہے جس کی وجہ سے اقتصادی حالات کمزور تر کمزور ہو رہے ہیں۔ عوام ایسے حکمرانوں کا محاسبہ کریں جو ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: عالمِ اسلام کو امت واحدہ بن کر دنیا میں ثابت کرنا ہو گا کہ ہم اسلامی نظام پر کسی قسم کے اور نظام کو ترجیح نہیں دیں گے۔ جس اسلامی نظام کے لیے امام امت رہبر کبیر امام خمینی (رہ) نے جدوجہد کی تھی اور وہ نظام دنیا میں جمہوری اسلامی سے پہچانا جاتا ہے۔ ایسے ہی نظام سے اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے سر فخر سے بلند نظر آتے ہیں۔

انہوں نے حصولِ تعلیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہمیں تعلیم کو فروغ دے کر جہالت کو معاشرہ سے ختم کرنا ہو گا تا کہ لوگ حق و باطل کی پہچان کر سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .